اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کی اخوان المسلمین نے اپنے ملک کے نئے صدر عبدالفتاح السیسی کے نام ایک پیغام میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ مصر کے عوام، اپنی عزت کی بحالی اور آزادی کیلئے اپنی انقلابی تحریک جاری رکھیں گے۔تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق اخوان المسلین نے اپنے ملک کے نئے صدر عبدالفتاح السیسی کے بعض مخالفین منجملہ اخوان المسلین کے ان رہنماؤں کی سزائے موت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ جن کی پھانسی کی سزا کے احکامات حلف برداری کے موقع پر جاری کئے گئے، تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ مصری عوام کی پرامن انقلابی تحریک بدستور جاری رہے گی اور مصری قوم، کہ جس کے ہزاروں افراد نے جانیں دی ہیں، زخمی ہوئے ہیں اور انھیں گرفتار کیا گیا ہے، کبھی مرعوب نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ مصر میں عبدالفتاح السیسی نے، جنھوں نے وزارت دفاع کے عہدے پر رہتے ہوئے فوجی بغاوت کرکے اخوان المسلمین سے وابستہ محمد مرسی کی حکومت کو برطرف کردیا تھا، حالیہ صدارتی انتخابات میں اپنے حریف حمدین صباحی کے مقابلے میں مجموعی طور پر چھیانوے فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲